امریکی گھوڑی نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
جینی کی دم کی لمبائی 412.62 سینٹی میٹر، یعنی 13 فٹ 6 انچ ریکارڈ کی گئی ہے
امریکی گھوڑی جینی نے دنیا کی سب سے لمبی دم رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کی گھوڑی ’ماؤنٹ جوائز آئس پرنسس، جینی‘ نے دنیا میں سب سے لمبی دم رکھنے والی گھوڑی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جینی کی دم کی لمبائی 412.62 سینٹی میٹر، یعنی 13 فٹ 6 انچ ریکارڈ کی گئی ہے جو تقریباً ایک ووکس ویگن بیٹل گاڑی کی لمبائی کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈ فش نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
جینی کی اس غیر معمولی دم کو سات سال تک بڑھانے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے لیے اس کے مالکان نے خصوصی محنت کی۔ جینی کی مالکن میکنزی لو، ان کی والدہ میلنی اور خاندان کے دیگر افراد اس کی دم کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
Jenny has a tail that measures a whopping 412.62 cm (13 ft 6 in) – the longest on a horse 🐎 https://t.co/vAd8gIG4Zl
— Guinness World Records (@GWR) September 22, 2026
دم کو تقریباً ہر ماہ دھو کر خشک کیا جاتا ہے، جس کے بعد اسے مخصوص انداز میں گوندھ کر ایک خصوصی تھیلے میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ دم کو دھونے، سلجھانے اور دوبارہ ترتیب دینے کے پورے عمل میں چار سے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔
جینی نے یہ اعزاز ’جے جے ایس سمر بریز‘ سے حاصل کیا، جس کی دم 2007 میں 381 سینٹی میٹر، یعنی 12 فٹ 6 انچ ریکارڈ کی گئی تھی۔
یوں جینی نے تقریباً 19 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر دنیا کی سب سے لمبی دم رکھنے والی گھوڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

