ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ امن میلہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار شامل ہے جبکہ باقی تمام سویلین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں پاک آرمی یا پولیس کا کوئی جوان شامل نہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
زخمی ہونے والے 35 افراد میں سے 25 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے۔

