شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

شہرقائد 5.webp


شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز کی طرح  آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

 شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ