کیا احد رضا میر اور مایا علی کے درمیان کچھ چل رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

fotojet 2026 10 02t105912 1431790920914 0


اداکار احد رضا میر اور مایا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

دونوں حال ہی میں ڈرامہ ’ایک محبت اور‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔

اب احد رضا میر کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے نئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

سالگرہ کے موقع پر لگائی گئی تصاویر میں مایا علی کے ساتھ احد کی ایک تصویر بھی موجود تھی، جسے مایا علی پہلے ڈرامے کے اختتام پر اپنی پوسٹ میں شیئر کر چکی تھیں۔

Are Ahad Raza Mir & Maya Ali A Real Life Couple

اس تصویر میں احد دیوار پر لگی فوٹوز کو دیکھ رہے ہیں، مگر غور سے دیکھنے کے بعد مداح نے یہ نوٹ کیا کہ ان فوٹوز میں مایا علی کے ساتھ لی گئی یہ تصویر بھی موجود ہے۔ 

Are Ahad Raza Mir & Maya Ali A Real Life Couple

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی نے ایک دوسرے کو فالو کر رکھا ہے، جس کے بعد مداح دونوں کے ممکنہ تعلق سے متعلق مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر یا مایا علی کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ