ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں بالواسطہ سرمایہ کاری، سی این این کا دعویٰ

jared kushner d


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کشنر کی سرمایہ کار کمپنی افینیٹی پارٹنرز نے گزشتہ سال اسرائیلی کمپنی فینکس میں اپنی سرمایہ کاری دگنی کر دی۔ فینکس نے اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلبیت سسٹمز میں کروڑوں ڈالر لگا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ فینکس نے اسرائیلی فوج کو ڈرون سمیت مختلف جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی مزید 8 کمپنیوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔
سی این این کے مطابق کشنر ایک اہم مذاکرات کار ہیں اور اسی دوران اسرائیلی دفاعی صنعت میں ان کی سرمایہ کاری مفادات کے واضح تصادم کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ