2 ہزار کین جمع ہنگری کے شہری کا عالمی ریکارڈ

news 1791100275 3582



news 1791100275 3582

(ویب ڈیسک) ہنگری کے ایک شخص کو اس کا انرجی ڈرنکس جمع کرنے کا شوق اس کو گینیز ورلڈ ریکارڈ تک لے گیا۔ گرگو بوربیلے نے مختلف انرجی ڈرنکس کے تقریباً دو ہزار کین جمع کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

گرگو کے مطابق اس کی کہانی 2008 میں ایک انتہائی گرم دن سے شروع ہوئی، جب انہیں ہاسٹل میں منتقل ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے۔

گرمی سے بچنے کے لیے وہ قریب موجود ایک چھوٹی سی دکان پر ٹھنڈا اور کاربونیٹڈ مشروب لینے گئے، جہاں فریج میں انہیں صرف ایک انرجی ڈرنک مناسب لگا۔

مزید پڑھیں:دنیا کے ذہین ترین ممالک میں پہلے نمبر پر کون؟

 انہوں نے پہلی بار انرجی ڈرنک خرید کر پیا اور انہیں اس کا ذائقہ پسند آیا، اس کے بعد انہوں نے مختلف برانڈز اور ذائقوں کے انرجی ڈرنکس آزمانا شروع کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ شوق باقاعدہ کلیکشن میں تبدیل ہوگیا۔

 گرگو بوربیلے نے بتایا کہ 2008 میں انرجی ڈرنکس کی دنیا آج کے مقابلے میں کافی محدود تھی۔

 اس وقت برانڈز اور ذائقوں کی تعداد بہت کم تھی اور زیادہ تر مشروبات کا ذائقہ روایتی ٹُوٹی فروٹی ہوتا تھا، جو عام اور شوگر فری دونوں اقسام میں دستیاب تھا۔

 ایک عام سی گرم دوپہر میں ٹھنڈا مشروب خریدنے سے شروع ہونے والا یہ شوق بالآخر ہزاروں کین کے منفرد مجموعے اور عالمی ریکارڈ تک جا پہنچا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ