نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکار نے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

noman habib1791213261 0



پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، جس کی اطلاع اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

نعمان حبیب کے مطابق ان کی والدہ 5 اکتوبر 2026 کی صبح کراچی میں انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال سے اداکار اور ان کا پورا خاندان شدید صدمے اور غم میں مبتلا ہے۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نعمان حبیب نے اپنے فنی سفر کا آغاز ایک رئیلٹی شو سے کیا تھا۔ شو جیتنے کے بعد انہوں نے فلم اور ٹیلی وژن ڈراموں کا رخ کیا اور اپنی اداکاری سے شوبز میں جگہ بنائی۔

ان کے نمایاں کاموں میں فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ اور ڈرامہ ’بنٹی آئی لو یو‘ شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصا سراہا گیا۔

نعمان حبیب اپنے اہل خانہ سے قریبی تعلق کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اداکار کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ