چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ

gpt1791230736 0



اے آئی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو مستقبل میں مزید اشتہارات نظر آ سکتے ہیں جس کی وجہ اوپن اے آئی نے چیٹ بوٹ میں اشتہارات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ ہے۔

کمپنی نے رواں سال کے آغاز میں چیٹ جی پی ٹی کے اندر اشتہارات کی آزمائش شروع کی تھی جسے ابتدا میں محدود صارفین اور مخصوص علاقوں تک رکھا گیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق مفت سروسز کو چلانے، انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اشتہارات ضروری ہو سکتے ہیں۔

فی الحال اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے اور اس سے الگ دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم، کمپنی اب ایک نئے بصری فارمیٹ کی آزمائش بھی کر رہی ہے، جس میں چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تصویر تیار کیے جانے کے دوران اشتہار دکھایا جائے گا۔

نئے اشتہاری فارمیٹ کی ابتدائی آزمائش امریکا میں محدود تعداد میں اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے ساتھ کی جائے گی۔

چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مستقبل میں یہ اشتہارات مزید ممالک اور زیادہ مشتہرین تک پھیلائے جا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اشتہارات صرف تصاویر تیار کرنے تک محدود رہنے کے بجائے مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی کے دیگر حصوں میں بھی دکھائے جانے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ