انسٹاگرام میں حیران کن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹاگرام.webp


سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ریڈ اونلی موڈ فعال ہونے کے بعد صارف انسٹاگرام پر موجود مواد کو براؤز کرسکے گا، تاہم اسے مواد لائک کرنے، کمنٹ کرنے، پیغام بھیجنے، کسی کو فالو کرنے یا اسٹوریز دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس طرح صارف پلیٹ فارم پر موجود مواد دیکھ سکے گا، لیکن اس کی جانب سے عام طور پر نظر آنے والی کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوگی، جس کے باعث یہ فیچر انسٹاگرام استعمال کرنے کے ایک مختلف انداز کی پیشکش کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر ممکنہ طور پر انسٹاگرام پلس اکاؤنٹس کے لیے زیر غور ہوسکتا ہے، تاہم انسٹاگرام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر عام صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں بھی نہیں ہے۔

انسٹاگرام کے ترجمان نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو بتایا کہ ریڈ اونلی موڈ صرف اندرونی سطح پر کیا جانے والا تجربہ ہے اور اسے بیرونی طور پر ٹیسٹ نہیں کیا جارہا۔ ترجمان کے مطابق اس لیے فیچر کی حتمی لانچ کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔

انسٹاگرام نے ریڈ اونلی موڈ کے ممکنہ حفاظتی خدشات یا مستقبل میں اس کی آزمائش سے متعلق مزید تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔ تاہم اگر یہ فیچر مستقبل میں متعارف کرایا جاتا ہے تو صارفین انسٹاگرام پر مواد دیکھ سکیں گے، جبکہ لائک، کمنٹ، فالو اور دیگر سرگرمیوں کے بغیر پلیٹ فارم براؤز کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ