بھارت میں نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں دریا سے برآمد، ٹانگیں زنجیر سے بندھی تھیں

untitled 21791564879 0


بھارتی ریاست مہاراشٹر میں محبت کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں دریا سے برآمد ہوئی ہیں جن کی ٹانگیں لوہے کی زنجیر سے بندھی ہیں اور اس پر تالا لگا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع دھولے کے علاقے ساولدے میں دریائے تاپتی میں پیش آیا۔ لاشوں کی شناخت 28 سالہ شیام ہری پاٹل اور ان کی اہلیہ 20 سالہ سپنا پاٹل کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہی تھا اور چند ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں کی لاشیں دریا کی تہہ سے نکالی گئیں۔ ان کی ٹانگیں لوہے کی زنجیر سے بندھی ہوئی تھیں جس پر تالا بھی لگا تھا۔

پسند کی شادی کے بعد سے نوبیاہتا جوڑا کچھ عرصے سے ضلع جلگاؤں کے علاقے اتران میں مقیم تھے۔ پولیس کے بقول فی الحال یہ واضح نہیں کہ جوڑے نے خودکشی کی یا انھیں قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ واقعے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹانگوں پر زنجیر اور تالے کی موجودگی نے واقعے کو مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ پولیس کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے تک موت کی وجہ کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ