
(ویب ڈیسک)پاناما سٹی اور پاناما ریجن میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، امریکی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد ممالک کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ حکام نے ساحلی علاقوں میں ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔
امریکی سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق آئندہ تین گھنٹوں کے دوران پاناما اور کولمبیا کے ساحلوں پر خطرناک سونامی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔
سونامی کی وارننگ میکسیکو، ایل سلواڈور، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور کوسٹا ریکا کیلئے بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی ؟ اہم فیصلے آج متوقع، شہباز شریف نے اجلاس طلب کرلیا
حکام کی جانب سے متاثرہ ساحلی علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، زلزلے سے ممکنہ جانی و مالی نقصان اور سونامی کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

