سعودی ایئرپورٹ پر حملہ؛ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا
‘ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان بھی زیرِ غور ہے’
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حالیہ حملے کے بعد حوثیوں کے خلاف ممکنہ کارروائی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا اور ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان کو بھی زیرِ غور لانے کا اشارہ دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے سعودی ایئرپورٹ پر ہونے والے تازہ حملے کی اطلاع ابھی ملی ہے اور امریکی حکام اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ امریکا بہت تیزی سے فیصلے کرتا ہے۔

