
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں واقع یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
ساؤتھ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ ڈونکاسٹر کے قریب قائم وائلڈ لائف پارک میں پیش آیا، پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔
حکام کے مطابق متوفی کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور حقائق معلوم کرنے کے لیے پولیس اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تعاون کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران شیر کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ واقعے کے بعد بھی اپنے احاطے میں موجود رہا۔
مزید پڑھیں:نامور اداکار و کامیڈین عابد کشمیری کوبچھڑے2برس بیت گئے
حکام کے مطابق عوام کے لیے کسی وسیع تر خطرے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد پارک کو خالی کرا لیا گیا جبکہ پولیس اہلکار جائے وقوع پر موجود رہے۔
پارک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ واقعے کے باعث پارک اگلے روز بھی بند رہے گا۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز گردش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں۔

