بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج میں شدت اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا اعلان 

news 1791790963 7233



news 1791790963 7233

(ویب ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی، دارالحکومت نئی دلی میں آج ایک بار پھر بڑے مظاہروں کی تیاریاں جاری ہیں۔

اپوزیشن اتحاد نےچیف الیکشن کمشنر کے خلاف الزامات اور ان کے استعفے کے مطالبے پر سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

احتجاج روکنے کے لیےنئی دلی میں ہزاروں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کردیے گئے ہیں،جبکہ شہر کے اہم میٹرو اسٹیشن بھی بند ہیں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث بھارتی دارالحکومت میں غیرمعمولی صورتحال ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی مارکیٹ میں ہلچل!سرمایہ کاروں نے  اربوں ڈالر نکال لیے

اطلاعات کےمطابق نئی دلی سے دو ہزارجبکہ ممبئی سے چار سو مظاہرین احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکے ہیں،اپوزیشن اتحادکاکہنا ہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی میں ملوث چیف الیکشن کمشنر کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

گزشتہ روزکاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھارتی تاریخ کا سب سے بزدل وزیراعظم قرار دیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ