لاہور:
فلک جاوید کیس میں عظمیٰ بخاری کی وڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کروانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عظمیٰ بخاری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری پر بھی عمل درآمد روک دیا جبکہ باقی گواہان کی حد تک ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔

