عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام

gold1775464322 0



کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہوگئیں جب کہ چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 153 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 37ہزار 836روپے کی سطح پر مستحکم رہی جب کہ دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 75ہزار 373روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کی کمی سے 6ہزار 148روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 182روپے کی کمی سے 5ہزار 270روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ