سعودی اتحاد نے حوثی حملوں اور کروز میزائل تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

untitled 121792092663 0


سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا سے منسوب حملوں اور کروز میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں حوثی ملیشیا کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جازان میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حملے کی ویڈیو دکھائیں۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے ایک کروز میزائل کو بھی فضا میں روک کر تباہ کرنے کی ویڈیو بھی دکھائی۔

اتحادی فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری حوثی ملیشیا سے منسوب کی ہے تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے وقت، ممکنہ جانی و مالی نقصان اور میزائل کو روکنے کی کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملے میں پائلٹ سمیت 13 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے سے اس کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ