20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

news 1792233707 8258



news 1792233707 8258

(24نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ  نے کہا کہ ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جارہا تھا، پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں جہاز پر زوردار دھماکا ہوا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

 بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹینکر نے اپنے تمام ٹریکنگ اور ریڈار سسٹم بند کر دیے تھے اور امریکی فوجی معاونت کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی طریقہ اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو امریکی حمایت پر انحصار کرنے کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میزائل سازی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی حالیہ کامیابیاں ایرانی عوام کی قابلِ قدر صلاحیتوں اور سائنسی استعداد کا مظہر ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے مقامی تعلیمی اداروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی تکنیکی ترقی کا خواہاں ہے جس کے بعد کوئی دشمن حملے کی جرأت نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتِ حال سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں تاکہ ایران اس مقام تک پہنچ جائے جہاں کوئی دشمن اس پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ