جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں

ebola1793462121 0



برِ اعظم افریقا کے ملک جمہوریہ کانگو میں جاری ایبولا کی وبا کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ہوگئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 26 میں سے 8 صوبے اب اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ وبا (جو رواں برس مئی میں شروع ہوئی تھی) اگست میں ملک کی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز وبا بن گئی، جس کی تصدیق صحت عامہ کے حکام نے کی ہے اور اس وقت اموات کی شرح 48.6 فی صد ہے۔

وزارتِ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وبا کا مرکز اب بھی شمال مشرقی صوبے اِتوری میں ہے جہاں تنازعات کی صورتحال کے باعث وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

کینیا، نائجیریا اور یوگنڈا میں بھی ایبولا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ جمہوریہ کانگو کی تاریخ میں ایبولا کی 17 ویں وبا ہے اور تاریخ کی دوسری بڑی وبا بھی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے افریقی دفتر کا کہنا تھا کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے حفاظتی اقدامات میں مزید تیزی لانے، متاثرہ علاقوں تک رسائی بہتر بنانے اور مقامی آبادی میں آگاہی مہم کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ