گلستان جوہر بلاک 17 میں گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
شہری کے مطابق واردات کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے، ہم اپنی والدہ کے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آکر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی چوری کرلی گئی، دیگر سامان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Source link

