سعودی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق

dbcf12796183744622512e5d462e0fef L


سعودی عرب کے شہر نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان سعودی اتحادی فورس بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاض میں دو اور الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ