ویڈیو :موت پر وعظ دیتے ہوئے پادری صلیب گرنے سے جان کی بازی ہار گیا

news 1792399567 8805



news 1792399567 8805

(ویب ڈیسک)ایکواڈور میں چرچ کی عبادت کے دوران دیوار پر لٹکی بھاری صلیب سر پر گرنے سے پادری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

چرچ حکام کے مطابق پادری پیٹریشیو الفریڈو چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں مذہبی تقریب کی ادائیگی اور لائیو اسٹریمنگ میں مصروف تھے۔

رپورٹس کےمطابق پادری موت کے موضوع پر وعظ کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے پیچھے دیوار پر لٹکی بڑی صلیب اچانک ان کے سر کے پچھلے حصے پر آگری، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

چرچ حکام نے پادری پیٹریشیو الفریڈو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سینٹرل ویکیریٹ کے چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں خدمات انجام دے رہے تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ