ہنگری، امریکا اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے تین مسافروں پر مقدمہ درج

413484 deport 1449475793



اسلام آباد:

ہنگری، امریکا اور سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے تین مسافروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہنگری سے ڈی پورٹ ہونے والا مسافر غیر قانونی طور پر مقیم تھا اور ملازمت کر رہا تھا، امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو امریکی حکام کے ریموول آرڈر کے تحت واپس بھیجا گیا، جبکہ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کے سفری دستاویزات میں جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد کے مطابق تینوں ڈیپورٹیز کو ایف آئی اے امیگریشن نے ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا جہاں تینوں مسافروں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران دیگر ممکنہ ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن اور سفری دستاویزات میں جعل سازی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، شہری سفری دستاویزات کے لیے مستند طریقہ کار اختیار کریں اور ائیرپورٹ پر پری ویریفکیشن ڈیسک پر چیک کروا کر سفر میں آسانی لائیں۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ