فرانس کے شہر مارسیلے میں اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی عائد

news 1792425868 9613



news 1792425868 9613

(24نیوز)فرانس میں پُر تشدد مظاہروں اور ہنگاموں کے بعد مارسیلے شہر میں اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی۔

 مارسیلے میں دوپہر 12 سے رات 8 بجے تک اجتماعات اور مظاہروں پر مکمل پابندی ہوگی۔ فرانسیسی وزیراعظم نے بلدیاتی اداروں کو بعض علاقوں میں جزوی کرفیو لگانے کی ہدایت دے دی۔

ان کاکہناتھا کہ ضرورت پڑی تو ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی جائے گی۔ ملک میں امن وامان بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔فرانس میں مہنگائی، پٹرول اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں، گرتی ہوئی قوتِ خرید کےخلاف جلاؤ گھیراؤ جاری ہے۔ توڑپھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں پر 2400 سے زائد افراد گرفتار جبکہ 550 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روسی وزیر خارجہ ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے تہران پہنچ گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ