عمان میں ڈیزل رعایتی قیمت پر حاصل کرنے کیلئے سبسڈی کارڈ لازمی قرار

news 1795961365 9116



news 1795961365 9116

(24 ںیوز) نیشنل سبسڈی کمیٹی (National Subsidy Committee) نے اعلان کیا ہے کہ یکم دسمبر سے عمان میں ڈیزل رعایتی قیمت یعنی 258 پیسہ (0.258 عمانی ریال) فی لیٹر پر حاصل کرنے کے لیے ’نیشنل ڈیزل سبسڈی کارڈ (National Diesel Subsidy Card) کا ہونا لازمی ہوگا، یہ نظام ملک بھر کے تمام فیول اسٹیشنوں پر لاگو ہوگا۔

اس اسکیم میں رائل اومان پولیس (Royal Oman Police) کے ساتھ رجسٹرڈ وہ نجی اور تجارتی گاڑیاں شامل ہیں جو ڈیزل پر چلتی ہیں اور اس رعایت کی اہل ہیں۔

 کمیٹی کے مطابق، اہل افراد کو ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا جس میں ’نیشنل سبسڈی سسٹم‘ کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ حاصل کرنے سے متعلق ہدایات دی گئی ہوں گی۔

’اومان آئل مارکیٹنگ کمپنی‘ (Oman Oil Marketing Company) نے صارفین کے لیے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا ہے کہ وہ یہ کارڈ مفت فراہم کرے گی۔ جو درخواست دہندگان اس کمپنی سے کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ nss.gov.om پر رجسٹریشن کے وقت اسے اپنے فیول فراہم کنندہ (fuel provider) کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔

عمان نے ایندھن کی قیمتوں میں اصلاحات کے حصے کے طور پر ’نیشنل سبسڈی سسٹم‘ قائم کیا ہے، جس کا مقصد مستحق عمانی شہریوں تک براہِ راست امداد پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہٹلر کا روپ دھارنے اور مدح سرائی کرنے والے ڈچ شہری کو 8 ماہ قید کی سزا





Source link

متعلقہ پوسٹ