واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی

news 1792394514 6086



news 1792394514 6086

( 24 نیوز) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے لیے ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 اکتوبر تک واجبات کی ادائیگی لازمی مکمل کر لیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کر سکتے ہیں، حج پورٹل پر بینک کارڈ، ون لنک یا دستی بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا

ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات مقررہ وقت کے اندر جمع کروائے جائیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کے لیے حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کروانا بھی لازم ہے، تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ