امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، مارکو روبیو

IMG 20261021 WA2674


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران سے تعلقات ضروری ہیں، اسی طرح امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا نیٹ ورک 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے روبیو نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ امریکا کو تعلقات رکھنے ہوں گے، کیونکہ وہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے کسی فرد یا ملک کے خلاف ہے۔�
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے تعلقات کسی دوسرے ملک، بالخصوص بھارت، سے تعلقات کے خلاف نہیں ہیں۔ روبیو کے مطابق سفارتی رابطے امریکا کو ایسے اقدامات کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر تنازعے کا باعث بن سکتے ہیں

متعلقہ پوسٹ