
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔
جنوبی کیرولائنا سے واشنگٹن واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے، تاہم انہوں نے اشارہ دیاکہ ایران تنازع سے متعلق جلد کچھ نہ کچھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ،16 نکاتی ایجنڈا جاری
ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا تھوڑی بہت بات چیت ہوئی ہے لیکن دیکھتے ہیں آگے کیا ہوگا،زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پیشرفت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگی،ایران سے متعلق ہم نے جو کچھ کیاوہ غیر معمولی ہے۔

