فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پشاور؛ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھنے کا عزم

فیلڈ مارشل.webp


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پشاور؛ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھنے کا عزم

کور ہیڈکوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا

پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور ہیڈکوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء، غازیوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ