مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی پر کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر عمل کریں گے، کسی کی خواہش یا دباؤ پر نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہدایات کے مطابق ہی تحریک چلائی جائے گی۔
مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے احتجاجاً صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جائیں گی تو ہم باہر عوام کے درمیان اجلاس کریں گے۔
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ منظم رہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں۔

