ایشین گیمز: ایشان کشن کا بھارت کو میچ جتوانے کے بعد شادی سے متعلق انکشاف

ishan kishan1790919133 0


بھارت کے نوجوان بیٹر ایشان کشن نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد شادی سے متعلق دلچسپ بات کہہ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

28 سالہ ایشان کشن نے صرف 46 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کے بعد جاپان میں اپنے تجربے کے بارے میں کیے گئے سوال پر کشن نے کہا کہ وہ شادی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ جاپان آنا چاہتے ہیں۔

اب بھارت کا مقابلہ ہفتے کو فائنل میں روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ