شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہرقائد.webp


شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں مطلع صاف، آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ