
(ویب ڈیسک)امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وسط مدتی انتخابات کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنا ووٹ قبل از وقت کاسٹ کردیا۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے اور اس کے بعد وہ ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے روانہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر انتخاب ہوگا جس کے لیے 50 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابی مقابلے ہوں گے جبکہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں:امارات میں پاکستانی ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

