موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ کار سے مغوی کو بازیاب کرالیا، تین اغوا کار گرفتار

motorway police kidnep1792927624 0



راولپنڈی:

موٹروے پولیس نے دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء شدہ شخص کو بازیاب کرالیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد کے قریب دورانِ گشت موٹروے پولیس نے مشکوک آلٹو کار کو روک کر مغوی کو بازیاب کرا لیا، مغوی کو گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ 

motorway police kidnep 21792927749 0

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، پانچ گولیاں، ایک لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فونز برآمد ہوئے، موٹروے پولیس نے مغوی اور تینوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ