ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے بڑی شرط عائد کر دی

عباس عراقچی 2.webp


ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے بڑی شرط عائد کر دی

ایرانی میزائل حملوں میں زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، عباس عراقچی

ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے خطے کے تمام محاذوں پر لڑائی روکنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی ایک علاقے میں بھی جنگ جاری رہی تو پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران تہران نے یہ مؤقف مسلسل پیش کیا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہونا چاہیے اور کسی بھی علاقے کو اس سے مستثنیٰ نہیں رکھا جاسکتا۔

عباس عراقچی کے مطابق خطے کے ایک حصے میں جنگ اور دوسرے حصے میں امن کی توقع رکھنا حقیقت پسندانہ نہیں، کیونکہ علاقائی تنازعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور پائیدار امن کے لیے تمام محاذوں پر کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل حملوں میں زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کوئی فوجی کارروائی کی گئی تو تہران پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ