
(ویب دیسک) ایران کے سپیکر باقر قالیباف نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ نے کوئی جارحانہ اقدام کیا تو اس کا ناقابلِ تصور جواب دیں گے۔ انہوں نے اس جوابی اقدام کی نوعیت واضح نہیں کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے نے آج ایک بیان دیا ہے جس میں باقار قالیباف نے کہا، ایران کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے ۔ ایرانی قوم امریکہ سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ دباؤ کےسامنے جھکیں گے ۔
باقر قالیباف نے کہا، امریکہ جب تک اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا وہ ناقابل اعتبار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکی اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہیں لاتے، ان کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔ امریکیوں کو زور زبردستی اور لالچ کی روش ترک کرنا ہوگی۔ امریکیوں کو اپنی خلاف ورزی شدہ ذمہ داریوں کی ٹھوس تلافی کرنا ہوگی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک امریکی دعوؤں کی ذرہ برابر بھی حیثیت نہیں، میں اس سے پہلے بھی اعلان کر چکا ہوں کہ ہمارے پاس کہنے کو کوئی نئی بات نہیں، امریکا ہی اپنے غلط حساب کتاب کی وجہ سے دلدل میں پھنسا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: نیتن یاہو نہ ہو دوبارہ؛ اسرائیل میں تاریخ کا سب سے بڑا ایکٹوزم، دنیا بھر سے یہودیوں کی واپسی

