بلوچستان کے فائٹر شیرباز مری نے عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

شیرباز مری .webp


بلوچستان کے فائٹر شیرباز مری نے عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

‘ہمارے نوجوان دنیا میں کسی سے کم نہیں’

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیرباز مری نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

قومی کھلاڑی فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا جس کے بعد انہوں نے سپورٹ کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان نے نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل اور 3 کانسی کےتمغے اپنے نام کیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ مناسب مواقع ملیں تو ہمارے نوجوان دنیا میں کسی سے کم نہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ