فلسطینی خواتین بچیوں کی ہلاکتوں دل دہلا دینے والے اعداد و شمار سامنے آ گئے

news 1793075782 6931



news 1793075782 6931

( ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینی خواتین اور بچیوں کی ہلاکتوں اور تباہ حال زندگیوں سے متعلق دل دہلا دینے والے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
غزہ کی وزارت امور خواتین کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک 38 ہزار سے زائد خواتین اور بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں جبکہ 11 ہزار 700 دیگر ایسی شدید چوٹوں کا شکار ہوئیں جن کے نتیجے میں وہ مستقل معذوری سے دوچار ہو گئیں۔

وزارت کے مطابق مجموعی طور پر 50 ہزار خواتین اور بچیاں اس تباہی سے متاثر ہوئی ہیں، فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ایک لاکھ سے زائد خواتین بے گھر ہوئیں جبکہ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں سے محروم ہو چکی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب :غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی شامت

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر دو ہزار پچیس میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جن میں کم از کم ایک ہزار 551 فلسطینی شہید اور پانچ ہزار 573 زخمی ہو چکے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ