انگلینڈ کو حیران کن شکستیں دینے والی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

pak v sl1793080546 0


پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں سہ فریقی سیریز میں آج لاہور میں مدمقابل ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کی حالیہ شاندار فتوحات کے بعد دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

سری لنکا نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا (430 رنز) ہدف کامیابی سے حاصل کرکے اپنی بیٹنگ کی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

سری لنکن ٹیم اس کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے تاہم ماضی میں اچھی فتوحات کے بعد مسلسل غیر مستقل کارکردگی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی انگلینڈ کے خلاف دونوں میچز میں مشکل حالات سے نکل کر کامیابی حاصل کی۔

پہلے میچ میں عرافات منہاس کی عمدہ کارکردگی نے انگلش ٹیم کو دباؤ میں ڈالا جبکہ دوسرے مقابلے میں شاداب خان نے نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

پاکستان پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اس لیے ٹیم انتظامیہ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے اور متبادل کھلاڑیوں کو آزمانے پر غور کرسکتی ہے۔

ادھر انگلینڈ کی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی پاکستان کی کامیابی سے وابستہ ہیں۔ سری لنکا کے لیے یہ مقابلہ اپنی حالیہ فارم برقرار رکھنے اور فائنل سے قبل اعتماد مزید بڑھانے کا اہم موقع ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ