اسرائیل میں انتخابات وزیر اعظم نیتن یاہو پریشان بڑا مطالبہ کر دیا

news 1793118863 2381



news 1793118863 2381

(24نیوز) اسرائیل میں انتخابات نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو پریشان کردیا، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی نے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں تک لانے اور ووٹنگ کی شرح بڑھانے کیلئے الیکشن حکام سے ووٹنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیل میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جاری رہے گی،الیکشن حکام نے یہ یقین دہانی ضرور کروائی ہے کہ جو بھی ووٹر رات 10 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں پہنچ جائے گا، اسے وقت ختم ہونے کے باوجود اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی مکمل اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد اسرائیل میں یہ پہلے عام انتخابات ہو رہے ہیں جنہیں نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور ملکی تاریخ کے سب سے اہم ترین انتخابات قرار دیا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ