بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں جمہوریت نہیں خوف کے ذریعے حکمرانی کر رہی ہے: محبوبہ مفتی 

news 1793083765 7840



news 1793083765 7840

(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں جمہوریت نہیں خوف کے ذریعے حکمرانی کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت وادی میں پابندیوں اور سیکیورٹی اقدامات پر انحصار کر رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سیاسی رابطوں کے بجائے مسلح افواج کو استعمال کر رہی ہے۔

 مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام  بدستور شک و ہراسانی کا شکار ہیں، انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور 1947ء سے جموں کشمیر بدستور شدید فوجی پہرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں کا الرٹ!تمام سکول بند رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی سے بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی حقوق کمزور کر دیے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا ہے کہ پابندیوں کے باعث وادی میں معمول کی نہیں بلکہ خوف کی صورتِ حال ہے، احتجاج اور آزادیِ اظہار پر پابندیاں لگانے سے صورتِ حال معمول پر نہیں سمجھنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ خطے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جمہوری حقوق، آئینی اصولوں اور بامعنی سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ