امید ہے تہران میں 4 ملکی اجلاس حقیقی تبدیلی اورعملی تعاون کا آغاز ہوگا محسن رضائی

news 1793072689 3133



news 1793072689 3133

( 24 نیوز )ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امید ہے تہران میں 4 ملکی اجلاس حقیقی تبدیلی اورعملی تعاون کا آغاز ہوگا۔

ایک انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ چاروں ممالک کے درمیان تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ، امید ہے یہ ملاقات چاروں ممالک کے درمیان حقیقی تبدیلی اور عملی تعاون کا آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا بات چیت بہت اچھی رہی ، خطے میں نئی فضا بنتی محسوس ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ ، امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں: ٹرمپ

محسن رضائی کا کہنا تھا تینوں رہنماؤں کا رویہ بھی مثبت تھا، تینوں کا خیال تھا کہ پاکستان ،سعودی عرب ، ترکی ، ایران متحد ہوجائیں تو خطے کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

 سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا اسلامی کانفرنس اور اسلامی ممالک کی میٹنگز میں اس حوالے سے بات ہوتی رہی ہے لیکن بیرونی مداخلت کے باعث حقیقی اتحاد کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔

 ایرانی رہنما کا کہنا تھا مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام کے دورے نے ظاہر کیا کہ امریکی دھمکیوں کا دنیا پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ