وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کردیا۔ فلسطینی مشن نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیرکے سامنے اجاگرکیا۔…
گوا کے ماپوسا سے کم از کم دو مظاہرین کو پولیس نے طلب کیا اور ان سے 240 نکات پر مشتمل ایک سوالنامہ بھروایا گیا، جس میں’فری عمر خالد‘سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟، کیا آپ نے اپنی تقریر کے دوران کسی سرکاری اتھارٹی کی تنقید کی؟، اور احتجاج کے لیے مالی مدد کس نے دی؟ جیسے سوال پوچھے گئے ۔…
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹی ایم ٹی جی ٹیکنالوجی گروپ اینڈ ٹرمپ میڈیا نے Truth API کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے، جس کے تحت وال اسٹریٹ کی ٹریڈنگ فرمز اور ادارہ جاتی صارفین ماہانہ ایک لاکھ ڈالر تک ادا کر کے Truth Social پر ٹرمپ کی پوسٹس تک عام صارفین سے پہلے…
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو غزہ کے بارش اور سرد موسم سے متاثرہ مکینوں کی ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شدید…
(ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی ماڈل نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کی پولیس ویب سائٹ پر قتل کے ایک مقدمے سے متعلق جعلی اطلاع جمع کرائی، جس کے بعد کمپنی نے سرکاری ویب سائٹس کے غیر مجاز استعمال کے متعدد واقعات کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اینتھروپک نے بتایا کہ اس کے کلاڈ ماڈلز نے…
کراچی: سلطان آباد میں جشن آزادی والے دن گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، تھانہ ڈاکس پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 اگست کے دن سلطان آباد میں واقع گھر میں فائرنگ سے زرمین نامی خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ ابتدائی طور پر مقتولہ کے شوہر نے موقف…