ایل سی کیئر فارماکی 9 ادویات جعلی قرار دی گئی ہیں.
جعلی ادویات بچوں اور بڑوں کے کان میں درد کیلئے استعمال ہورہی تھی، آنکھوں کی آئنٹمنٹ، کریم، اسپرے اور لوشن بھی جعلی نکلے.
لیبارٹری میں جانچ کے دوران تمام 9 ادویات میں اصل دوا کی مقدار موجود نہیں،
ادویات کے پیکٹوں پر کمپنی کا لائسنس اور ادویات کی رجسٹریشن کا نمبر بھی موجود نہیں، ایل سی کیئر فارما کے خلاف کارروائی نارتھ کراچی، ضلع وسطی میں کی گئی.
کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے رپورٹس متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئیں، رپورٹس صوبائی انسپکٹر ڈرگز کراچی سینٹرل اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو بھی بھیج دی گئیں.
جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
بروقت کارروائی سے مریضوں کو غیر مؤثر اور جعلی ادویات کے استعمال سے بچانے میں مدد ملے گی.

