
(ویب ڈیسک) مشہور میلے میں کچوری اور ٹکی کھا کر 102 لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ متاثرہ لوگوں کی حالت دیکھ کر میلے میں افراتفری مچ گئی، ہنگامہ کے بعد پولیس نے 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
اتر پردیش کے ضلع امیٹھی میں ایک مشہور میلےکے دوران فوڈ سٹال پر فروخت کی جانے والی کچوری اور ٹکیاں کھا کر اچانک 102 لوگوں کی حالت خراب ہو گئی۔ یہ لوگ الٹیاں کرنے لگے اور بعض کو پیٹ میں درد بھی ہونے لگا۔ جب میلے میں بیک وقت سینکڑوں لوگ بیمار پڑ گئے تو ہر طرف افراتفتی پھیل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیٹھی کے میلے میں لگے ایک سٹال سے لوگوں نے کچوری اور ٹکی خرید کر کھائی تھی، یہ چیزیں کھانےکے بعد انہیں کھانے والوں کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔ لوگوں کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر میلہ میں افراتفری مچ گئی اور ہنگامہ شروع ہو گیا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کی اور 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارت کے میڈیا مین سامنے آنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ امیٹھی کے ایک گرام پردھان نے پولیس حکام کو اطلاع دی تھی کہ میلہ میں خراب سنیکس کھانے کے بعد بچوں اور بڑوں کو الٹی اور دست کی شکایت ہونے لگی ہے۔میڈیکل ٹیم میلے میں پہنچ گئی لیکن تب تک وہاں افراتفری پھیل چکی تھی۔؎
یہ بھی پڑھیئے: الخلیل میں دو فلسطینیوں کے گھر بارود سے اڑا دیئے، سینکڑوں گھرانے بے گھر، ہزاروں محصور
ٹکیاں اور کچوریاں کھا کر بیمار ہونے والے 39 بچوں اور 63 بالغوں سمیت مجموعی طور پر 102 لوگوں کا معائنہ اور علاج شروع کیا گیا۔ ان میں سے 10 بچوں کی حالت زیادہ خراب ہو گئی۔ ان کے ساتھ 7 بالغوں سمیت 17 لوگوں کو علاج کے لیے تلوی کے میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا۔
اس ہسپتال کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر انشومان نے بتایا کہ طبی امداد ملنے کے بعد تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور جو زیر علاج ہیں وہ خطرے سے باہر ہیں۔ صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے گاؤں میں ہیلتھ ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سرونن ٹی نے بتایا کہ پولیس نے میلے میں فوڈ اسٹال لگانے والے راج کمار اور کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے تیل کے ذمہ دار شیو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایس پی سرونن ٹی ک کہنا ہے کہ دونوں ملزمین کے خلاف فوڈ سیفٹی افسر متھن کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دونوں کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 275 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزم موہن گنج تھانہ علاقہ کے مٹروا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ملزموں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آٹا سب سے زیادہ مہنگا کس شہر میں ہے؟ سرکاری رپورٹ سے المناک صورتحال سامنے آ گئی

