18 سال سے کم عمر افراد کو نکوٹین کی فروخت پر پابندی عائد

news 1793362538 8264



news 1793362538 8264

(24 ںیوز )سکاٹ لینڈ میں نوجوانوں کو نکوٹین کی لت سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو نکوٹین پاؤچز، اسٹرپس، پرلز اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ تمباکو نوشی کی مصنوعات فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے قانون کے تحت ان مصنوعات کی وینڈنگ مشینوں کے ذریعے فروخت بھی غیر قانونی قرار دے دی گئی ہے،اسکاٹ لینڈ کی وزیرِ صحت میری ٹوڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو نکوٹین کی لت سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ نوجوانوں میں نکوٹین مصنوعات کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نکوٹین ایک انتہائی نشہ آور مادہ ہے، جو نوجوانوں کی دماغی نشوونما، ذہنی صحت، نیند اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نکوٹین کے استعمال سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس قانون کے نفاذ کے بعد اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا پہلا خطہ بن گیا ہے جہاں نکوٹین مصنوعات کی فروخت سے متعلق اس نوعیت کی سخت پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ





Source link

متعلقہ پوسٹ