اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایل پی جی 2.webp


اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے

اوگرا نے یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

  ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے اضافے کے بعد 3 ہزار 470  روپے 9 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں یہ اضافہ سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے باعث ہوا ہے جبکہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ