کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون آئی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ترجمان کے مطابق آگ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر کے قریب پلاٹ پر پڑے ہوئے کچرے میں لگی تھی۔
جس کی اطلاع پر فائر فائٹرز ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پلاٹ پر پڑے ہوئے کچرے کی آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

