مہنگائی نے نوجوانوں کے گھر اور گاڑی خریدنے کے خواب مشکل بنا دیے، پریشے عدنان

copy of untitled design 171793511668 0


معروف فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مالی طور پر غیر ذمہ دار قرار دینا درست نہیں کیونکہ مہنگائی اور کم آمدنی نے ان کے لیے گھر اور گاڑی خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر عامر عدنان کی صاحبزادی پریشے عدنان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے دور میں چند ماہ کی آمدنی سے گھر کی پیشگی ادائیگی جبکہ ایک سال کی کمائی سے گاڑی خریدنا ممکن تھا لیکن آج نوجوانوں کی 60 سے 80 ہزار روپے ماہانہ آمدنی میں یہ خواب پورا کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ادارے کم از کم اجرت کے قوانین پر بھی عمل نہیں کرتے اس لیے نوجوانوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا جائیداد خریدنے میں عدم دلچسپی نہیں بلکہ مالی مجبوری ہے۔

پریشے عدنان کے مطابق ملینیئل نسل مسلسل کام کرنے کے دباؤ میں رہتی ہے جبکہ جین زی نے زندگی اور کام میں توازن کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوراک، رہائش، پانی، گیس اور بجلی جیسے مسائل لوگوں میں ذہنی دباؤ اور بے چینی بڑھا رہے ہیں، جس سے ان کے رویوں اور صبر و برداشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر معاشرے میں بڑھتی بے چینی اور تناؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ