غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 4 سالہ بچے سمیت 8 فلسطینی شہید متعدد زخمی

news 1793553229 3529



news 1793553229 3529

(24 نیوز )غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں المواصی کے علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، حملے میں ڈیوٹی پر موجود متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب غزہ سٹی کے علاقے ریمال میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے،ان حملوں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دانستہ جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی بار بار نشانہ بنانا غزہ میں بحالی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکامی اسرائیل کو مزید کارروائیوں کا حوصلہ دے رہی ہے۔

حماس کے مطابق یہ حملے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم اور جنگ کا تسلسل ہیں، جن کے سنگین انسانی نتائج فلسطینی شہری بدستور بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چین کا 2030 سے پہلے انسان بردار مشن چاند پر اُ تارنے کا منصوبہ سامنے آگیا





Source link

متعلقہ پوسٹ